Friday, 1 July 2016

کویت میں آتشزدگی سے بچوں سمیت نو پاکستانی ہلاک

کویت میں پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے
( فائل فوٹو) کویت میں حکام کا کہنا ہےکہ ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی خاندان کے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خر رساں ایجنسی اے ایف پی نے کویتی وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ کویت سٹی میں واقع ایک پرانی عمارت میں لگی۔کویت میں پاکستانی سفارت خانے کے کمیونٹی ویلفیر افسر عزیز احمد سلہریاں نے بی بی سی اردو کے نامہ نگار ذیشان ظفر کو بتایا کہ کویت سٹی میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں خاندان کا سربراہ آصف، ان کے دو بیٹے، دو بیٹیاں، بیوی، والدہ، ایک بھابی اور بھتیجا شامل ہے۔ اہلکار کے مطابق آصف کا ایک بھائی آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہوا ہے جبکہ ایک بھائی واقعے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا۔انھوں نے بتایا کہ ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار ہسپتال میں موجود ہیں تاکہ ہلاک شگان کی میتوں کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا سکیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں سے بتایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ کویت کی 43 لاکھ آبادی میں کا 70 فیصد غیر ملکی ہیں جن میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔و۱ئس آف سوسائٹی نیوز ویب

No comments:

Post a Comment