Saturday, 2 July 2016

کالا باغ ڈیم پر چیئرمین واپڈا کے بیان اور کالم کے خلاف پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے تحریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرادی

کالا باغ ڈیم پر چیئرمین واپڈا کے بیان اور کالم کے خلاف پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے تحریک التوا قومی اسمبلی
میں جمع کرادی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا چیئرمین واپڈا مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود متنازعہ معاملہ پر تین وفاقی اکائیوں کو چیلنج کررہے ہیں۔ چیئرمین واپڈا کی جانب سے متنازعہ کالا باغ ڈیم کی حمایت میں لکھے گئے کالم اور بیان کے خلاف پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نوید قمر اوراعجاز جاکھرانی نے تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا تین صوبائی اسمبلیاں کالاباغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں، جبکہ چیئرمین واپڈا کے کالم اور بیانات ان کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ چیئرمین واپڈا مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود متنازعہ معاملہ پر تین وفاقی اکائیوں کو چیلنج کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اس معاملہ کو فی الفور ایوان میں زیر غور لانے کی درخواست کی گئی ہے۔
۔و۱ئس آف سوسائٹی نیوز ویب

No comments:

Post a Comment