Thursday, 9 June 2016
کراچی:گلشن اقبال میں قانون نافذکرنیوالےادارےکی کارروائی،2دہشتگردگرفتار
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گلشن اقبال سے 2 دہشتگرد پکڑے گئے۔ رینجرز نے سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لے لیا۔ ماڈل کالونی سے 2 ملزمان سمیت 6 مشتبہ افراد پکڑے گئے جبکہ اتحاد ٹاؤن سے منشیات فروش بھی پکڑا گیا۔گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر فہد گارڈن بلاک 13 ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگردوں کی شناخت عبدالباسط رشید اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔دوسری جانب ابوالحسن اصفہانی روڈ اقراء سٹی فیز 2 میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکن عقیل عباس کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ ادھر ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ذوالقرنین عرف کاکا اور لیئق اللہ سمیت 6 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا جبکہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش خداداد عرف طالب خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خداداد عرف طالب خان کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ لیاری میراناکہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔۔۔نیوز ویب وائس آف سوسائٹی گوجرانوالہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment