پاناما لیکس کا دوسرا دور، کئی سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے نام شامل
| 09 May, 2016 | Voice Of Society |
|
 |
پانامہ لیکس کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ پانامہ لیکس نے اپنی چشم کشا رپورٹ کا دوسرا دھماکہ بھی کردیا ہے۔ عمر چیمہ کی جانب سے دی گئی تازہ رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ کئی سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر ہلچل مچانے والی پانامہ لیکس کا خفیہ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے خلاف چشم کشا رپورٹ کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔ پانامہ لیکس کی دوسرے دھماکے میں آئی سی آئی جے کے رکن پاکستانی صحافی عمر چیمہ کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں 400 سے زائد سیاستدانوں، کارباری اور دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔عمر چیمہ کی رپورٹ میں عمران خان کے قریبی ساتھی، بے نظیربھٹوکے کزن، الطاف حسین اورآصف علی زرداری کے قریبی دوستوں کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں سابق سیکیورٹی افسر کے بیٹے، پورٹ قاسم اتھارٹی کے ایم ڈی کے بیٹے اور چند ہفتوں قبل آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کی والدہ کا نام بھی شامل ہے۔ |
|
No comments:
Post a Comment