آرمی چیف نے5دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی
| 12 May, 2016 | Voice Of Society |
|
 |
اسلام آباد:امن دشمنوں منطقی انجام تک پہنچانے کا اقدام،آرمی چیف نے 5دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی۔سزاپانےوالوں میں صالح مسجدکےقریب دھماکےمیں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر ‘ کے مطابق سزائے موت کی سزا پانیوالے دہشتگردوں میں سبین محمود کا قاتل ، صفورہ بس حملے کے ملزم اور صالح مسجد کے قریب بم دھماکے کا منصوبہ ساز بھی شامل ہے ۔ سزاپانیوالوں میں طاہرحسین منہاس ، سعد عزیز، اسد الرحمان ، حافظ ناصر اور محمد اظہر عشرت شامل ہیں جو القاعدہ کے فعال رکن ہیں ۔ان دہشتگردوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیاگیا اور تمام دہشتگردوں نے اپنا جرم قبول کیا جس کے بعد سزاسنائی گئی اور اب آرمی چیف نے بھی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد صفورا بس حملے اور سبین محمود کے قتل میں ملوث ہیں۔ سزا پانے والے پانچوں دہشت گردوں کا فوجی عدالت میں ٹرائل کیا گیا۔نیوویب ڈیسک |
|
No comments:
Post a Comment